عوام ملک کو لوٹ کر کھا جانے والے روایتی سیاستدانوں کے بہکاوے میں نہیں آئینگے،ڈاکٹر غنچہ
Posted on April 25, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ نمبر NA-49 اسلام آباد ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے کہا ہے کہ عوام ملک کو لوٹ کر کھا جانے والے روایتی سیاستدانوں کے بہکاوے میں نہیں آئینگے عوام کو چاہیے کہ وہ وہ آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ نہ آزمائیں، یہ لوگ کامیاب ہو کر اپنے اور اپنے حواریوں کی جیبیں بھرتے ہیں۔
انہیں عوا م کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔ انشا اللہ عوام نے کامیاب کرایا تو حلقے کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات ایک کر دوں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اقتدار کے نشے میں مست عوام کی خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاکر عوام کا خون تک چوس لیا ہے۔
اب انہیں خود کشی پر مجبورکردیا عوام ملک کو لوٹ کر کھا جانے والے روایتی سیاستدانوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے وہ وقت گئے جب پارٹیوں کے نام پر کھمبے کوالیکشن میں کھڑا کر کے کامیابی کے دعوے کئے جاتے تھے انشا اللہ کامیاب ہو کر حلقے کی عوام کی قسمت بدل دیں گے۔