اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہیپا ٹایٹئٹس، شوگر، ٹی بی، کینسر، ہارٹ اٹیک اور امراض گردہ کی ادویات کی قیمتیں 1.43فیصد بڑھا دی گئیں۔
ملٹی وٹامن ، درد اور مرگی، فالج کی ادویات 2 فیصد جبکہ کم قیمت ادویات 2.86 فیصد مہنگی ہو گئیں۔
حکم امتناعی لینے والی ادویہ ساز کمپنیوں پر نئے اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا ۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بم بن کر گرا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت مفت طبی سہولیات فراہم نہیں کر سکتی تو کم از کم ادویات مہنگی نہ کرے تاکہ وہ اپنے پیاروں کا خود علاج کرا سکیں۔