عوام کو بڑے بڑے خواب دکھانے والے آج نظریں چرا رہے ہیں پرویز رفیق

لاہور پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ پنجاب کے صدر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی پرویز رفیق نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران عوام کو بڑے بڑے خواب دکھانے والے آج نظریں چرا رہے ہیں موجودہ حکومت نے تین ماہ میں جس رفتار سے مہنگائی کی ہے۔

کم از کم پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں انشا اللہ جلد پارٹی کو دوبارہ منظم کیا جائے گا۔ نئی حکومت نے اپنے قیام کے تین ماہ میں مہنگائی میں اضافے کے جو کارنامے سر انجام دئیے ہیں اس سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔