لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے بیان میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک انشا اللہ ٢٠١٨ کے انتحابات میں نون لگی اندھروں سے نجات پا جائے گا۔انہوں نے کہا آزاد کشمیر تو جلد ہی مک مکا کی اندھیر نگری سے نکلنے والا ہے۔قوم عمران خان کی سوچ کا ساتھ پہلے بھی دیا تھا اور آنے والے انتحابات میں بھرپور کامیاب بنائے گی۔
انہوں نے کہا میٹرو اورنج ٹرینوں کے منصوبے ضرور لگائے جائیں مگر ان میں شفافیت ہونے چاہئے۔پی ٹی آئی کی حکومت نے پشاور برج انتہائی کم لاگت میں بنا کر ثابت کیا کہاگر نیت صاف ہو تو خدمت اس طرح کی جاتی ہے۔انجینئر افتخار چودھری نے مزید کہا کہ انٹرا پارٹی انتحابات کا بھاری پتھر اٹھانے کا اعزاز ایک بار پھر تحریک انصاف ہی کے حصے میں آیا ہے۔کارکن ممبر سازی میں بھر پور حصہ لیں۔