عوام کا خون چوسنے والے سیاستدانوں کے احتساب کا وقت آگیا ہے،روحیل ا کبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبرنے کہا ہے کہ عوام کا خون چوسنے والے سیاستدانوںکے احتساب کا وقت آگیا ہے اور 11مئی کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان عنا صر کو مسترد کر دینگے۔باریاں لینے والے حکمران کبھی بھی عوام کے مفاد کی بات نہیں کر سکتے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ وہ آزمائے ہوئے لوگوںکو دوبارہ نہ آزمائیں۔

تخت لاہور کے شہزادوں اور عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے والوں کے احتساب کا وقت آگیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ وہ آزمائے ہوئے لوگوںکو دوبارہ نہ آزمائیں، یہ لوگ کامیاب ہو کر اپنے اور اپنے حواریوں کی جیبیں بھرتے ہیں۔

انہیں عوا م کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں نااہل حکمرانوں نے عوام کا ہی جینا محال کردیا ہے۔ اقتدار کے نشے میں مست عوام کی خون پسینے کی کمائی کو دونوں
ہاتھوں سے لوٹنے والوںنے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاکر عوام کا خون تک چوس لیا ہے اور اب انہیں خود کشی پر مجبور کر دیا ہے۔