مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 31 اکتوبر کو عوام کتاب پر مہر لگا کر بڑے بڑے برج الٹ دیں گے، عوام بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کی بجائے اپنا قیمتی ووٹ اپنی نسلوں کی بہتری کیلئے استعمال کریں، یونین کونسل چڑیوان کے عوام کامیاب کروائیں ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے، 31اکتوبر کو عوام ووٹ دیتے وقت اپنی نسلوں کا مستقبل سامنے رکھ کر ووٹ دیں، ان کا فیصلہ کبھی غلط نہیں ہو گا۔ جمعت علما اسلام(ف) کا مقصد پاکستان میں اسلام کے نظام کا نفاظ ہے،یہ ظالم اور مظلوم کی جنگ میں ، فتح انشاء اللہ مظلوم کی ہو گی،عوام کی محبت قیمتی سرمایہ ہے اسے کبھی نظر انداز نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہار جمعت علما اسلام(ف) کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 10چڑیوان ندیم اختر میو، وائس چیئرمین ملک محمد جمیل نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر سید زہیر شاہ ہمدانی، مولانا رفیق شاہد، حافظ نصیراحمد، محمد شاہد، حافظ معاویہ، ساقی اٹھیل پوری، منظور احمد، مولانا سیف الرحمان،ودیگر رہنمائوں نے کہا کہ کتاب پر مہر لگانے والوں کو جنت ملے گی، عوام جمعت علما اسلام(ف) کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں، وہ حق دار کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کو محرم الحرام پر سخت سیکورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین، ایسے ڈی پی او جو 20گھنٹے تک کام کریں، عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے دن رات ایک کر دیں، ایسے افسران کی ضرورت ہر ضلع کو ہے، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل دفتوہ سید طیب حسین رضوی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی، ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے جس طرح دن رات محنت کرکے قصور میں محرم الحرام میں بہترین انتظامات کرکے محرم کو مثالی طریقے سے گزارا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے 20گھنٹے تک کام کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک محنت، بہادر اور ذمہ دار پولیس آفیسر ہیں، ایسے پولیس آفیسر کی قصور کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، جو خود رات بھر قصور کی سٹرکوں پر گشت کرکے پولیس کو الرٹ رہنے کا میسج دیتا ہے، اگرڈی پی او قصور ایک اچھا انسان ہو گا تو محکمہ بھی اپنی درست سمت کا تعین کر لے گا، ہم خصوصاََ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی، ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ،ودیگرملازمین کو محرم الحرام کو پر امن طریقے سے گزارنے اور بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیا، ذولجناح کا جلوس ہر سال کی طرح اپنی روایتی راستوں سے ہوتا ہوا احتتام پذیر ہوا، 9محرم کے جلوس کے موقع پر ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج کا دورہ مصطفی آباد، بہترین انتظامات کرنے پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی اور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد امجد ڈوگر کو شاباش، عوامی حلقوں کی طرف سے محرم امحرام میں بہترین انتظامات کرنے پر انتظامات کو خراج تحسین۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126