لاپتہ افراد کیس ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو بھیج دیا گیا

Peshawar High Court

Peshawar High Court

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔ جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے تین نوٹسز کے باوجود جواب نہ آنے پر فیصلہ سنانے کا حکم بھی دیدیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس منظور حسین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے24 لاپتہ افراد کےمقدمہ کو ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ بھیجا۔ جہاں سے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔ عدالت نے حکم دیاکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے تین نوٹسز کے باوجود جو اب نہ آنے پر پشاور ہائیکورٹ کا بنچ فیصلہ سنا دے گا۔