وادی شوال (جیوڈیسک) سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ہم اپنے لوگوں اور بچوں کو مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اور بچوں کومارنے والوں کی جس نے بھی مدد کی انہیں بے نقاب کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 12 ہزار فٹ بلند چوٹی سے وادی شوال کا جائزہ لیا اورفوجی افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔
آرمی چیف نے وادی شوال میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر فوجی دستوں کو سراہا اور کہا کہ وادی شوال میں موجود فوجی دستوں کا مورال بلند ہے۔