کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں پیپلز چورنگی کے قریب دھماکے میں جاں بحق ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔نماز جنازہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکے میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں ہاشم اور بلال کی نماز جنازہ بفرزون مسجد غوث اعظم میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خٹک ، ایم کیو ایم کے امیدوار ریحان ہاشمی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کابھی مطالبہ کیا۔