تلہار (نمائندہ) تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کے گاؤں علی محمد سٹھیو سے غریب محنت کش خمیسو مہیشوری کی دو بیٹیاں مومل اور شنو کو بااثر افراد کی جانب اغوا کر کے لیے جانے کا مقدمہ پولیس کے جانب سے درج نہ کرنے پر آل سندھ میہشوری جماعت سندھ کے رہنماؤں جی سنگھ ،بابو،مصری ،کرشن،پوڑھو،ساؤن کی قیادت میں درجنوں افراد نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان منیر شیخ اور ایس ایچ او مویا امتیاز علی نظامانی کے خلاف سٹی پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا مذکورہ رہنماؤں نے خطاب کرتے کہا کہ ملزم گلزار منگسی دھنی بخش منگسی اپنے ساتہوں کے ہمراہ مسلح ہو کر رات کے وقت گھر میں داخل ہو کر دو بینھوں کو15سالا مومل اور پانچ سالا شنو ولد خمیسو کو اغوا کر کے لے گئے ہیں جس کو18دن گزر چکے ہیں لیکن پولیس بااثر افراد کے خلاف مقدمہ لینے کے بجائے ٹال مٹول کر کے پریشان کر ر ہی ہے۔
ہم غریبوں کی آواز کوئی سننے کے لیے تیار نہیں ہے انہوں نے چیف جسٹس آف سندھ وزیر اعلیٰ سندھ آء جی سندھ اور انسانی حقوق کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کے ہماری یرغمال لڑکیوں کو جلد بازیاب کراکے ہم سے انصاف کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کر کیا جائے دیگر صورت میں مہیشوری برادری سندھ بھر میں احتجاج کرے گی۔