لوگوں کو سول نافرمانی پر اکسانے والے عمران خان کی بل ادا نہ کرنے پر میں نے بجلی کاٹی۔ عابد شیر علی

لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) لوگوں کو سول نافرمانی پر اکسانے والے عمران خان کی بل ادا نہ کرنے پر میں نے بجلی کاٹی۔ جب ریحام خان سے شادی کروائی تو پھر سردی لگنے لگی۔ گیزر چلانے کیلئے بجلی کا بل جمع کروا دیا۔ موجودہ حکومت توانائی کے شعبے میں بے مثال کام کر رہی ہے۔ عمران خان پاکستان مخالف قوتوں کے اشارے پر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔ پاگل خان اگر کنٹینر پر چڑھ کر حالات خراب نہ کرتا تو اگست میں چائینہ کے وزیر اعظم نے انہی منصوبوں کا اعلان کرنا تھا۔

جس کے باعث آج بہت سے منصوبوں پر کام ہو چکا ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے گزشتہ روز ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کے ہمراہ فتح پور گرڈ اسٹیشن کی اپ گریڈ کی نقاب کشائی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فیض الحسن ہمارے پرانے ساتھی ہیں اور ایک سال سے فتح پور گرڈ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے رابطے میں تھے۔ میاں محمد نواز شریف آپ کے ووٹوں کی طاقت سے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوئے۔

ہمارا بس چلے تو ایک ماہ میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیں۔ ہمارے خلاف جلوس اور دھرنے دینے والوں کو یہ یاد نہیں کہ سابقہ وزیر اعظم نے رینٹل پاور جیسے منصوبوں پر اربوں روپے کمیشن کیا۔ اور عوام کو کچھ نہ دیا۔ فتح پور کی گریڈ کو 66 سے 132 کلو واٹ کرنے میں ایک سال لگ گیا۔ ہم اگر بجلی لا بھی رہے ہیں تو ٹرانسمشن لائن کیلئے 2 سے 3 سال درکارہونگے۔ 8 ہزار 3 سو میگا واٹ بجلی کے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ ساڑھے 9 سو میگا واٹ نیلم جہلم ، 28 سو میگا واٹ تربیلا ایکسٹنشن فور اور اور فائیو جیسے منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے۔ ریحام خان اگر کراچی کا دورہ کر لے یا کوئی شخص نہاری کھانے چلا جائے تو بریکنگ نیوز اگر میاں نواز شریف 4 روپے فی یونٹ بجلی سستی کر دیں تو میڈیا خاموش رہتا ہے۔ میاں نواز شریف پاکستان کا سب سے بڑا خیر خواہ ہے۔ جس کے دل میں پاکستان کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

کراچی آپریشن کے بعد حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ فیکٹریوں میں زندہ جلانے سمیت بھتہ خوری اور ظلم و ستم ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ آپریشن کے بعد اب ٹارگٹ کلنگ کیوں نہیں ہو رہی۔ کراچی کے لوگوں کو امن نواز شریف نے دیا۔ لیکن 2 مداری اپنی گڈ گڈی بجا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ KPK جنہوں نے آج تک ایک بھی برج نہیں بنایا اور اس کے مقابلے میں میاں شہباز شریف نے سینٹرل اور جنوبی پنجاب میں درجنوں برج بنوائے۔ پرویز خٹک کو میاں نواز شریف کی شاگردگی حاصل کرنی چاہیئے۔ نندی پر پاور پلانٹ ، گدو اور سولر پارک کی بجلی اگلے ماہ سسٹم میں آجائے گی۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کر دی گئی ہے۔ جو گرڈ ڈیفالٹر اور علاقے چوری میں ملوث ہونگے وہاں 18 سے 20 گھنٹے بلکہ سارا دن بھی بجلی بند کی جا سکتی ہے۔

جن کا شیڈول اخبارات میں دے دیا جائے گا۔ لیکن اس کی سزا مزدور ، کسانوں اور تاجروں کو ہرگز نہیں دی جائے گی۔ اگر محکمہ کی جانب سے کوئی فالٹ ہوا تو محکمہ خود ذمہ دار ہو گا۔ اور کسی بھی علاقے کا ٹرانسفارمر جلنے پر 24 گھنٹوں میں تبدیل کرنے کا پابند ہوگا۔ اگر ایسا نہ ہوا تو وہ افسر اپنی کرسی پر نہ ہوگا۔ انہوں صاحبزادہ فیض الحسن کے مطالبہ پر کروڑ چوبارہ اور فتح پور کیلئے اضافی ٹرانسفارمر اور ٹرالیوں کا اعلان بھی کیا۔ قبل ازیں چیف ایگزیکٹو میپکو زانجینئر مظفر علی عباسی نے کہا کہ 132 کے وی فتح پور گرڈ اسٹیشن میں ،10/13MVA کے 2 پاور ٹرانسفارمرز ، 2 لائن بے اور ایک PT بے نسب کی گئی ہے۔ اس منصوبے پر 15 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

منصوبے کی تکمیل سے فتح پور گرد اسٹیشن کے ساتھ ساتھ کروڑ لعل عیسن گرڈ اسٹیشن سے منسلک صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی ممکن ہو جائے گی۔ وکیل والا ، بارو شریف ، موج گڑھ ، شاہی ڈگر ، انڈس ، شوکت والا ، شاہی نگر ، آصف پلی ، ہیڈ تتار اور فتح پور سٹی کے صارفین کو وولٹیج کی کمی اور ٹرپنگ کی شکایت سے نجات مل جائے گی۔ چوہدری محمد اشفاق ایم پی اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ فتح پور کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ کی حکومت کا ساتھ دیا۔ عابد شیر علی حقیقی معنوں میں شیر ہیں۔ انہوں نے اپنی وزارت میں واپڈا کے معاملات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ احمد علی اولکھ نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے بھر پور کوششیں کر رہی ہے۔ صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ایم این اے نے کہا کہ عابد شیر علی اسمبلی کا اجلاس چھوڑ کر فتح پور کی عوام کی خواہش پر تشریف لائے ۔ جس دن سے ان کو واپڈا کا قلم دان ملا چین سے نہیں بیٹے۔ عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں۔ اپ گریڈیشن انہی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہی کے تعاون سے ممکن ہوا۔ ان کے والد چوہدری شیر علی بھی ہمیشہ اسمبلی میں حق کی آواز بلند کرتے۔ میاں نواز شریف نے 2 سال کے عرصہ میں کرسی کی پرواہ کیئے بغیر عوام کے مفاد میں فیصلے کیئے۔ دہشتگردوں کے خلاف جنگ بہت بڑا چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔ عوام کو اوور بلنگ کے معاملات انتہائی تکلیف دہ ہیں۔ گرمیوں کے موسم میں ٹرانسفارمر جل جائے تو ایک رات بھی گزارنا مشکل ہوتا ہے۔ ہمیں چوبارہ ، فتح پور اور کروڑ کیلئے اضافی ٹرالیاں دی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ NA-181 میں 40 ایل ٹی پرپوزل منظور ہوئی لیکن کھمبے لگائے جا رہے ہیں باقی سامان بھی دیا جائے۔ چائینہ کے وزیر اعظم کی جانب سے 46 ارب ڈالر کے منصوبوں کا اعلان میاں نواز شریف کی حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ فتح پور کے گرد اسٹیشن کے مسائل حل ہونے سے یہاں کے 3 لاکھ کنزیومرز کا فائدہ پہنچے گا۔

اس موقع پر چیف انجینئر ڈولپمنٹ محمد اسلم طاہر ، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی ملک محمد سعید ، پروجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی چوہدری شاہد اقبال ، ایس ای جی ایس او خالد جاوید ، ایس ای مظفر گڑھ ناصر ایاز درمانی ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، صاحبزادہ محبوب الحسن ، صاحبزادہ وسیم الحسن ، ملک محمد اسماعیل کھوکھر ، چوہدری اطہر مقبول ، چوہدری محمد سرور گجر ، چوہدری پرویر اختر ، چوہدری زاہد عزیز ، چوہدری شاہد عزیز گجر ، محدوم قمر الزمان قریشی ، اقبال احمد خان شہانی ، طارق پہاڑ ، حاجی یٰسین جٹ ، حاجی رحمت اللہ جٹ ، چوہدری علی اصغر گجر ، چوہدری اصغر جاوید ، رانا محمد سرور ، سید طاہر شاہ سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

Leyyah News

Leyyah News