عوام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کو درست کرکے نکاسی آب کا نظام بہتر بنا یا جائے :نشاط ضیاء قادری

کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کو درست کرکے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا یا جائے اور اس حوالے سے عوام کو درپیش شکایات کا ازالہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں فراہمی و نکاسی آب اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات پر شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو طلب کرلیا

اس موقع پر عوام نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی اداروں کے حوالے سے مسائل کے انبار لگا دیئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے نے عوام کو یقین دلا تے ہوئے کہاکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ہو یا بلدیاتی ادارے کسی کو بھی عوامی مسائل سے غفلت اور لاپراوہی کی اجازت نہیں دی جائے گی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقائی سطح پر درپیش عوامی مسائل کا خاتمہ یقینی بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ عوام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام حق پرست قیادت کی اولین ترجیح ہے اس حوالے سے کسی بھی ادارے کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کرینگے

شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا افسران کے ہمراہ تفصیلی دورہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ پینے کے پانی کی لائنوں میں لیکجز ،غیر قانونی کنکشن کے حصول کے ذریعے پانی چوری کی روک تھام اور شاہراہوں پر سیوریج کے کھلے مین ہولز پر فوری ڈھکنے رکھے جائیںانہوں نے بلدیاتی افسران و عملے کو بھی ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے عوام کو بنیادی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے عملی اقدامات کریں۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri