فیصل آباد (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ فیصل آباد کے عوام نے تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست سے یکسر بیزاری ظاہر کر دی، پاکستان کے عوام آکر دیکھیں فیصل آباد میں تحریک انصاف کہاں ہے؟
اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ فیصل آباد مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے، احتجاجی جلسے کے حوالے سے یہاں کے عوام میں کوئی جوش و خروش نہیں، عوام ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے چہرے پہچان چکے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ فیصل آبادمیں2 سو ارب روپے کی لاگت سے 270 میگا واٹ بجلی کے منصوبے کا افتتاح چند روز میں کیا جا رہا ہے، نندی پورمیں بھی پہلی ٹربائن کا افتتاح 31 مئی کو کیا جا رہا ہے، احتجاجی سیاست کرنے والے ملک کو اندھیروں سے نکالنے کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔