کسی بھی ملک اور قوم کی تعمیر و ترقی میں محنت کشوں کا کردار نمایا ہوتا ہے

کراچی : کسی بھی ملک اور قوم کی تعمیر و ترقی میں محنت کشوں کا کردار نمایا ہوتا ہے اور جن معاشروں میں محنت کشوں کو اُن کے حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے وہ کسی بھی صورت نہیں پنپتا ، شکاگو کے شہداء نے اپنے لہو سے محنت کش جدوجہد کو جلا بخشی ، بابائے مزدور عبدالوالوحد خان نیازی کی پوری زندگی غریب مزدوروں کو حقوق دلانے میں گزری آج بھی پاکستان کامحنت کش اپنے خون پسینے سے ملکی ترقی و خوشحالی کا پہیہ رواں دواں رکھے ہوئے ہے۔

مگر اس کے باوجود اُس کو دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہے محنت کشوںکو تمام مسائل سے نجات دلانے کے لئے مشترکہ جدو جہد کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے جنرل ٹائر ورکرز یونین کے تحت بابائے مزدور عبدالواحد خان نیازی کی برسی کے اجتماع سے خطاب میں کیا۔

جس کی صدارت یونین کے جنرل سیکریٹری فہیم احمد خان شیرانی نے کی جبکہ دیگر مقررین میںمہمان خصوصی نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی شفیع جاموٹ ،معروف مزدور رہنماء منظور رضی ، اظہر جمیل ،خالد مغل ،شیخ مجید ،زرین خان اکبر دلوانی ،عبدالرزاق کاچھیلو ، راجہ فتح خان ، کامریڈ جہانگیر آزاد ، رفیق بلوچ ، خدا بخش بلوچ ، خد اڈینو شاہ ، صلاح الدین باب ، دلبر خان شامل تھے۔

مقررین نے مزید کہاکہ ہر دور میں محنت کشوں کے نام پر اقتدار حاصل کرنے والوں نے ہی اُن کا استحصال کیا اقتدار سے پہلے مزدروں کی ترقی کے لئے بلند و بانگ دعوے کرنے والے اقتدار میں آکر انہی کو بھول جاتے ہیں مقررین نے بابائے مزدور عبدالواحد خان نیازی کی محنت کشوں کے لئے خدمات پر اُ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی پوری زندگی محنت کشوں کے لئے وقف یھی اور وہ ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کے حصول کی جد وجہد میں سرگرداں رہے۔

Workers

Workers