عوام کرپٹ لوگوں کا محاسبہ کر کے ان کو بھیج چوڑاہے پر لائے گی۔ چوہدری اشرف
Posted on May 7, 2014 By Nasir Mehmood سٹی نیوز, گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : قائد عوام میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے پاکستان کو خوشحال بنانے اور اسے دنیا میں بلند ترین مقام دلانے میں رکاوٹ بننے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا عوام کرپٹ لوگوں کا محاسبہ کر کے ان کو بھیج چوڑاہے پر لائے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 93کے ایم پی چوہدری اشرف علی انصاری نے گرجاکھ کے علاقہ قبرستان روڈ پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر جمع ہونے والی عوام کے ہجوم سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر لوگوں نے ایم پی اے کو بتایا کہ عرصہ دراز سے ڈائریکٹر سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کی نااہلی کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیںجسکی وجہ سے علاقہ کے لوگوں میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے کیونکہ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے تعافن پھیلا ہوا ہے جسکی وجہ سے مچھروں بہتاب ہے اس موقع پر ایم پی اے نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ جلد اس سلسلہ میں اعلیٰ سطح احکام سے بات چیت کر کے اس مسلے کا حل کروایا جائیگا۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.