لاہور : تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی امیر، پیر غلام رسول اُویسی، سینئر نائب امیر، سید عرفان احمد نے کہا کہ مسلمان پرامن ہیں پربے غیرت نہیں، دنیا میں کوئی اپنی ذات کی توہین برداشت نہیں کرتا تو ہم مسلمان اپنے پیارے آقاۖ کی توہین کیسے برداشت کریں، نبی کریم ۖ کی محبت ہمارے ایمان کی جان ہے اورناموس رسالت مآب ۖ پرپہرہ دینے والے ہی حق پر ہیں، دنیا جانتی ہے کہ اہلسنت نے کبھی قتل و غارت کی حمایت کی نہ آئین و قانون کو ہاتھ میں لیا۔
ہر طرح کے حالات میں حکمرانوں کا ساتھ دیاپرتوہین رسالت مآب ۖ کے معاملے پرسمجھوتہ ممکن نہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ 70سال بعد عوام جاگ چکے ہیں جلد ملک میں اسلام کا پرچم بلندہوگا،بڑھتی کرپشن، مہنگائی،دہشتگردی،فحاشی ،ناانصافی،ملاوٹ سمیت دیگرخرابیوں کاآسان اوردیرپاحل اللہ سبحان تعالیٰ کے دین کے نفاذ میں ہے،عوام حق پرچلنے والے سچے لوگوں کاساتھ دیں تووہ دن دورنہیں جب چاروں طرف خوشحالی ہو گی۔