وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ زیر حراست لوگوں میں سے جو کر یمینل کیسز اور جرائم میں ملوث نہیں ہیں انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ وزیر اعلی ہاس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے۔
کہ کہ صرف جرائم پیشہ عناصر، دہشتگردوں، اور بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں اور بلا امتیاز کارروائی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر، دہشتگرد یا بھتہ خور کسی بھی جماعت سے وابستہ ہوں، انہیں صرف اور صرف کریمینل تصور کیا جائے اور بلا تفریق گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔