اسلام آباد (جیوڈیسک) شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام موجودہ جمہوری نظام سے مایوس ہو چکی ہے۔ ایک ہی خاندان کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔
موجودہ اسمبلی کا کوئی رکن کہہ دے کہ انتحابات شفاف ہوئے ہیں تو خوشی ہو گی۔ اسمبلی کو زندگی دوبارہ الیکشن سے ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جاپان میں معیشت کی وجہ سے دوبارہ الیکشن ہو سکتا ہے تو یہاں دھاندلی کی وجہ سے دوبارہ الیکشن کیوں نہیں ہو سکتا۔
سپیکر دھاندلی سے بچنے کے لئے ہائی کورٹ کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ شیخ رشید نے دوبارہ پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چالیس سے پنتالیس دنوں میں آصف زرداری کے تمام مقدمات ختم کر دیے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے جلسے میں لیاری کے لوگ نہیں آئے، مسلم لیگ نواز لاہور میں جلسہ کرکے اپنا شوق پورا کرلے۔