اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ڈان لیکس کے معاملے پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ معاملہ حکومت اور فوج سے متعلق نہیں تھا بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا، قوم کو پتہ چلنا چاہئے کہ ڈیل میں کیا طے پایا ہے۔
عمران خان نے الزام عائد کیا کہ قوم کو اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو عوام کے سامنے لایا جائے۔