ملتان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی موسم میں تبدیلی آ چکی ہے، دھرنے مسائل کا حل نہیں، قوم فیصلہ کرے گی کہ باغی کون ہے اور داغی کون ہے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دھرنوں سے اسلام آباد کا ماحول خراب ہو رہا ہے، تحریک انصاف کے کچھ رہنماء عمران خان کو تباہی کی جانب لے جارہے ہیں۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان نے دباوٴ میں آکر استعفوں پر دستخط کئے،کسی اور کا استعفی منظور ہونہ ہو،شاہ محمود قریشی کو استعفی دینا ہو گا،انہیں ملتان کی زمین بلا رہی ہے۔
قوم فیصلہ کرے گی کہ باغی کون ہے اور داغی کون ہے۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے سکولوں پر پولیس قابض ہے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں، قادری صاحب کو بھی منہ پر رومال رکھ کر جانا پڑتا ہے۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دھرنے مسائل کا حل نہیں،اس سے نواز شریف حکومت کو مزید وقت ملے گا۔