عوام کو تحفظ نہ دیا گیا تو مظلوم طبقات اقوام متحدہ سے رجوع پر مجبور ہونگے ‘ ساجد سیموئیل
Posted on March 19, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : سانحہ بادامی باغ کیخلاف پاکستان کرسچن لیگ کے بانی و چیئرمین ساجد سیموئیل کی قیادت میں مزار قائد پر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
جس میں شریک ہزاروں مسیحی نوجوانوں خواتین معصوم بچوں او ر بزرگوں نے مزار قائد پر حاضر ی کے بعد بابائے قوم محمد علی جناح کو پاکستان میں جاری دہشت گردی بد امنی قتل وغارت لاقانونیت ظلم استحصال مسیحی برادری پر ڈھائے جانے والے مظالم اور سانحہ بادامی باغ کے باوجود حکومت کی جانب سے حکومت وسیاسی قیادت اور تحفظ و انصاف فراہم کرنے والے اداروں کی خاموشی اور مسیحی عوام کو تحفظ و انصاف کی فراہمی میں سے اجتناب کی شکایت کی۔
ان سے تحفظ و انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا بعد ازاں پاکستان کرسچن لیگ کی ریلی کے شرکاء نے مزار قائد سے کراچی پریس کلب کی جانب پر امن مارچ کیا اور کراچی پریس کلب پر پاکستان کرسچن لیگ کے بانی و چیئرمین ساجد سیموئیل مسز سیموئیل اآصف ایاز’ ڈاکٹر شفقت اور مسز فرح وحیدنے ریلی کے شرکاء و میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی عوام کو پاکستان چھوڑنے پر مجبور کرنے کی جو سازش کی جارہی ہے۔
وہ کسی بھی طور پاکستان کے حق میں نہیں ہے اور اگر ان سازشی عناصر کو قلع قمع نہیں کیا گیا تو مظلوم طبقات اپنے تحفظ و بقا کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع پر مجبور ہوجائیں گے۔