عوام جمہوریت کے نام پرملک اورقوم کو بحرانوں کا شکار کرنے والوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے دریا برد کردیں، روحیل اکبر
Posted on February 28, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ عوام جمہوریت کے نام پرملک اورقوم کو بحرانوں کا شکار کرنے والوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے دریا برد کردیں کیونکہ بجلی سوئی گیس کے نام پر پانچ سال بیوقوف بنانے والوں کا سورج غروب ہوچکا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آئند ہ الیکشن میں عوام وطن اور ضمیر فروش حکمرانوں کا محاسبہ کریں گے موجودہ ملکی صورت حال کی تمام تر ذمہ حکومت پرعا ئد ہو تی ہے۔
متوسط طبقہ اور بڑھے لکھے نوجوانوں کوغیر یقینی صورتحال نے اندھے گڑھے میں دھکیل دیا بے روزگاری مہنگائی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبو رکررکھا ہے ان حالات میں نوجوانوں کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے طبقاتی تقسیم اور وڈیر ہ سیاسی نظام کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہو گا اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اپنے ووٹ کی طاقت سے آگے لانا ہوگا۔
جواقتدار میں آکر ان کے دکھ درد میں شریک ہوسکیں اگر ان حالات میں پاکستان کے عوام نے وقت کے فرعونوں کو نہ پہنچانا تو پھر ملک میں تبدیلی لانا ناممکن ہوگی ۔