ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ایک ترقی یافتہ ترکی کے ہدف پر ہم قدم بہ قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔
صدر نے انقرہ میں معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں دینے کی ایک تقریب سے خطاب کیا۔
صدر نے بتایا کہ ہماری معیشت تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہونے کو ہے،موسم گرما کے آغاز سے ہی ہم اس ترقی کے آثار دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں عالمی توازن میں عدم استحکام،وبائی مرض اور ان کی وجہ سے جو معاشی بحران پیدا ہوا ہے اس کے باوجود ترکی نے اپنی معاشی اصلاحات کی وجہ سے کافی مثبت اقدامات کیے ہیں جن کے نتیجے میں ہم نے معذور افراد کو بھی ہائے شعبہ جات زندگی میں مکمل کردار نبھانے کے قابل بنایا اوراس کی حوصلہ افزائی کی ،ہمارے معذور کھلاڑیوں نے عالمی مقابلوں میں جس طرح سےترک پرچم کو بلند کیا ہے وہ ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔
صدر نے مزید بتایا کہ ہمارے سال 2030 کے اہداف میں معذور افراد کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جانا بھی شامل ہے۔