لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ صوبے کے عوام کو بجلی کی قلت سے نجات دلانے کے لئے کوشاں ہیں۔ پنجاب میں انرجی بحران کے حل اور سولر انرجی کے حوالے سے وزیر اعلی شہباز شریف کو اسلام آباد میں بریفنگ دی گئی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئلے، گنے اور سولر انرجی کے متبادل وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے تیزی سے منصوبہ بندی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پچاس میگاواٹ تک کے سولر انرجی پروجیکٹس کے قابل عمل ہونے کا فوری جائزہ لیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کوئلے اور شمسی توانائی کے منصوبوں میں تعاون فراہم کریں۔