لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ عوام دشمن بجٹ کو منظور نہیں ہونے دیں گے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عوامی مفادات کے منافی بجٹ سازی کی مزاحمت کریں گے اور عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔
شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری پارٹی کو ہدایت کی کہ پری بجٹ سیمینارکیا جائے تاکہ عوام کو معیشت کی حقیقت کاپتا چل سکے، معاشی ماہرین پری بجٹ سیمینار میں معیشت کی حقیقت قوم کو بتائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی معاشی ہیرا پھیریوں کی قیمت عوام مہنگائی سے ہر روز ادا کررہے ہیں۔