لاہور: پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پوری قوم توانائی بحران کے حل کیلئے ہائیڈل منصوبوں پر توجہ دینے کا رونا رو رہی ہے جبکہ حکمران مخصوص مفادات کیلئے تیل پر چلنے والے منصوبوں پر اربوں روپے بے دریغ لٹا رہے ہیں۔ نندی پاور پروجیکٹ سمیت تیل پر چلنے والے منصوبوں کے پیچھے اربوں کی کرپشن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب اور UC-8 کے عہدیداران حافظ شاہد اقبال، محمد امجد، اختر منا، مرزا نعمان، ڈاکٹر نصراللہ، راحت رسول، چوہدری طارق محمود، میاں رضوان حافظ شوکت، چوہدری بشیر گجر، محمد زبیر، عبداللہ اور قاسم جنجوعہ کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیااجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی۔
ناقص منصوبوں کے متعلق ہمارے تحفظات کی عالمی مالیاتی اداروں نے بھی تصدیق کر دی ہے، عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے تیل اور کول پر چلنے والے پاور منصوبوں کو بند کرنے کے الٹی میٹم سے نندی پور، گدو پاور کے ساتھ ساتھ ساہیوال کول پاور پلانٹ کا فراڈ بھی بے نقاب ہو گیا ہے۔