عوام مشتعل ہونے کی بجائے صبر و تحمل سے کام لیں، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے انچولی دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور کارکنان دہشت گردی کے واقعہ پر مشتعل ہونے کے بجائے صبر و تحمل سے کام لیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ سانحہ انچولی پر یوم سوگ مکمل طور پر پرامن رکھا جائے۔ دکانیں، ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے کھلے رکھے جائیں۔

کارکن سانحہ انچولی کے سوگ میں سیاہ پرچم لہرائیں اور شہداء کے لیے قرآن خوانی کریں۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے بھی کراچی دھماکوں میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ انچولی دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔

حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ملک دشمن عناصر عوام میں بھائی چارہ نہیں چاہتے، پوری قوم کویکجا ہو کر ایسے عناصرکیخلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔ تحفظ عزا داری کونسل نے بھی انچولی بم دھماکوں کی مذمت کی۔ شیعہ علما کونسل کی جانب سے ملک بھرمیں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سنی تحریک پاکستان کی جانب سے کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے انچولی دھماکوں کی مذمت کی مذمت کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا۔