کراچی (جیوڈیسک) مزاحیہ اداکار کاشف خان جنھوں نے بھارتی ٹی وی چینلز سے بھی شاندار کارکردگی سے لوگوں کے دل چیت لیے۔
انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چہروں پر مسکراہٹ لانے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ مزاحیہ اسٹیج شو اور پروگرام پیش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کم از کم تھوڑی دیر تو اپنی زندگی کے دکھ بھول کر ذہنی سکون حاصل کر سکیں۔
دنیا بھر میں اس وقت سب سے زیادہ کامیڈی شوز ہورہے ہیں جو بے حد مقبول ہیں ہمارے ٹی وی چینلز بھی اس طرف توجہ دیں۔
انھوں نے کہا ہمارے ملک میں مزاح لکھنے والے بہت نامور رائٹر موجود ہیں ان سے استفادہ حاصل کرنا چاہیئے، کراچی میں تھیٹر صرف اسی وجہ سے کامیاب اور توجہ مرکز بنا ہوا ہے وہاں عوام کو اچھی تفریح مل رہی ہے۔