فیصل آباد (پ ر) سٹی کونسل 119کے امیدوار چیئرمین چودھری سلیم جٹ اور وائس چیئرمین رانا ندیم نے کہاکہ لوگ استحصالی ٹولہ کا احتساب کرنے کیلئے میرے ساتھ ہیں۔قبضہ مافیا کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے رفیق آباد میں انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ حلقہ کو محرومیوں کی دلدل میں دھکیلنے والوں کواب کڑے احتساب کاسامناکرناہوگا۔
مسائل میں گھرے ہو ئے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز بلندکریں گے یہی ہماری سیاست کا نصب العین ہے۔کامیابی کے بعدعوام کو مایوس نہیں کرینگے اور علاقہ کے بنیادی مسائل حل کریں گے۔
اس موقع پر مہر آصف گوگا،میاں منور ،عمران انصاری ، رضوان بابر،میاں عامر ،عباس انصاری ودیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے وعدے کرنے والوں کو عوام بخوبی جان چکے ہیں ۔اب دھوکے کی سیاست نہیں خدمت کی سیاست چلے گی۔