عوام استحصالیوں کیخلاف ووٹ کو ہتھیار کی طرح استعمال کریں : سولنگی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی خزانے اور عوام کے امانتی سرمائے سے سیرو تفریح ‘ علاج اور عیاشیاں کرنے والے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور قومی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں و کاروبار بنانے والے حکمران اور ہمیشہ جھوٹے وعدوں کے ذریعے عوام سے ووٹ پاکر عوام کو بھول جانے والے روایتی سیاستدان نہ تو عوام سے مخلص ہیں اور نہ ہی ان کی حالت وحالات میں بہتری چاہتے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پاکستان سولنگی اتحاد کی جانب سے جاری شعوری مہم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے کہا کہ محفوظ و خوشحال مستقبل کیلئے عوام کو اب ان استحصالیوں ‘ منافقوں ‘ © لٹیروں اور عوام دشمنوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے ووٹ کے ہتھیار کو ان کیخلاف اور اپنے مفاد میں استعمال کرنا ہوگا جس کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ عوام اپنے اپنے علاقوں میں آزاد حیثیت سے کھڑے ہونے والے سولنگی یا دیگر آزاد امیدواروں کو اپنے ووٹ سے کامیاب بناکرملک و عوام دشمنوں کیخلاف فیصلہ دیکر ان کے احتساب اور انقلاب کی بنیاد رکھیں۔