عوام نے گزشتہ مالی سال تھری اور فور جی انٹرنیٹ پر 98 ارب روپے اڑا دیئے

Internet

Internet

اسلام آباد (جیوڈیسک) گذشتہ مالی سال میں تھری اور فور جی انٹرنیٹ پر 98 ارب روپے اڑا دیئے جس سے ٹیلی کام کمپنیوں کے وارے نیارے ہو گئے۔

پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں نے تھری اور فور جی سروس سے27 فیصد اضافی کمائی کی۔ پاکستان میں تیز انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 3 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ میں 452 ارب روپے ریونیو کمایا۔

اس عرصے کے دوران ٹیلی کام سیکٹر میں 659 ملین ڈالر کا سرمایہ لگایا گیا۔ پی ٹی اےکوگذشتہ مالی سال میں انٹرنیٹ صارفین کی 22 ہزار 866 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 99.6 فیصد نمٹا دی گئیں۔