ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ جلے جنگلات کی راکھ سے دوبارہ سبزہ پھوٹے گا جسے ہم سب دیکھیں گے۔
صدر نے گزشتہ شام ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران بتایا کہ وطن عزیز کے بعض مقامات پر جاری جنگلاتی آگ کو بجھانے سمیت نقصان کا تخمینہ بھی لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انشاللہ جلے ہوئے جنگلات کی جگہ دوبارہ سے ہم سر سبزو شادابی لائیں گے، ہم نے جس طرح ملک بھر میں ساڑھے پانچ ارب درخت لگائے،اسی طرح عوام مطمئن رہیں، جلے جنگلات کی جگہ دوبارہ سے سبزہ زار لہرائیں گے۔
صدر نے شمالی قبرص اور اس کے شہر مراش کے بارے میں کہا کہ موسم خزاں میں ایک عالمی کانفرنس کے انعقاد کا ارادہ ہے جس کے نتیجے میں ان مسائل کے حل میں تیزی لائی جائی سکتی ہے۔