اسلام آباد (پ۔ر) آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (رجسٹرڈ) کے مرکزی سر پرست اعلیٰ محمد گلزار چوہدری، چیئرمین شبیر حسین طوری، مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہرعلی ،سینئروائس چیئرمین اعجاز بٹ،وائس چیئرمین سید طلعت عباس شاہ ، سیکرٹری فنانس اے ڈی شہزاد،ایڈیشنل فنانس سیکرٹری سید امتیاز حسین شاہ، سیکرٹری انفارمیشن صہبان عارف،میڈیا کوآر ڈی نیٹر شیخ محمد نعیم پنجاب کے صدراحسان الحق چورہدی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آج پاکستان کو معرض وجود میں آئے ہوئے 69 برس گذر چکے ہیں اس موقع پر قوم کو آزادی مبارک پیش کرتے ہیں اور اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ ہم ملکی سالمیت کو فروغ دینے والی صحافت پر عمل پیرا رہیں گے۔
ملکی مفادات کی منافی سرگرمیوں کیخلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے کیونہ اس ملک کی بنیادوں میں ہمارے آباؤاجداد کا خون ہے اور اس کی سالمیت میں ہمارے دوستوں کی قربانیاں شامل ہیں اس موقع پر ملک پاکستان کے محافظوں شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔