کچھ لوگ تحریک آزادی کے نام پردرباری سیاست کوفروغ دے رہے ہیں، انعام الحق

Rawalakot

Rawalakot

راولاکوٹ: کشمیراسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے رہنما انعام الحق نے کہا ہے کہ کچھ لوگ تحریک آزادی کے نام پر درباری سیاست کو فروغ دے رہے ہیں، ناشائستگی، ذاتیات تک جانے والے اپنی اوقات دیکھا رہے ہیں۔

انقلابی سیاست کرنے والے اپنی معیشت مستحکم رکھنے کے لیے محنت مزدوری کرتے ہیں جبکہ شہداء کالہوبیچنے والوں کے گھردولت کی ریل پیل رہتی ہے۔سردارخالق (امان اللہ خان)کے درباری اورغلام ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بعض اخبارات میں خالق نامی شخص کی جانب سے انہیں ذاتی ملازم قراردینے کے فحش بیان کے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کیا۔انعام الحق نے کہاکہ انہیں فخرہے کہ وہ رزق حلال کمانے کے لیے راولاکوٹ کے مقامی سٹورپرسیلزمین کی جاب کرتے رہے ہیں۔

انہیں اس بات کاافسوس ہے کہ جولوگ قوم کوآزادی لے کردینے کے دعویدارہیں اورخودکوقائدتحریک کہلواتے ہیں وہ حقائق پتہ چلنے پراگرکوئی ان کے گروپ کوخیربادکہے تواپنے ذاتی درباریوں خوشامدیوں اورچاپلوسی سے معیارسے گرے ہوئے بیانات شائع کرواتے ہیں۔یہ لوگ تحریک کے نام پرکہاں سے اورکس سے وصول کرتے رہے اس کاثبوت آج کل سوشل میڈیاپرتصویروں کی صورت میں دنیانے دیکھاہے لیکن اگرکوئی شہداء کے لہوکی تجارت میں شامل ہیں اورکشمیرکازکوکاروبارنہیں سمجھتاوہ اگررز ق حلال کے لیے ملازمت کررہے تواس کے خلاف اخباری بیانات شائع کرواتے ہیں انعام الحق نے کہاکہ یہ بات مضیحکہ خیزہے کہ میںجے کے ایس ایل ایف کاحصہ رہا۔کیونکہ میں مختلف اجلاسوں میں شریک ہوتارہاجبکہ چاندنی چوک دفترمیں امان اللہ خان صاحب نے مجھے جہدمسلسل کی تیسری جلدتحفے کے طورپردی اوراس کی باقاعدہ منظرکشی کی گئی۔انعام الحق نے (امان گروپ)سے تعلق رکھنے والے تمام محنت کش اورمڈل کلاس کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ امان گروپ کی جانب سے رزق حلال کمانے والوں کی توہین کرنے والوں کومنہ توڑجواب دیتے ہوئے ان کے گروپ سے کنارہ کشی اختیار کریں۔