سیرت مصطفی امت کے لیے مشعل راہ ہے، راجہ عبد الرازق

Karachi

Karachi

کراچی : معاشی و معاشرتی مسائل کے حل کے لیے رسول اللہ کی سیرت کو اپنانا ہو گا، دور جدید کا تمام مسائل کے حل کے لیے سیرت محمدی کو اپنانا ہوگا۔

حکومت سندھ غیروں سے بھی ایک قدم آگے بڑھ گئی ، اسلام مخالف بل طاغوتی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے پاس کیا گیا ۔سندھ حکومت کے غیر اسلامی بل کے خلاف MSO سولہ دسمبر بروز جمعہ کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی طلبہ مارچ کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے ناظم راجہ عبد الرازق ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی ، ناظم نشرواشاعت نے مسلم میڈیا سیل سے جاری پریس بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے نام پر طاغوتی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے سندھ اسمبلی نے ایسا قانون پاس کیا جس سے اسلام دشمنی ٹپکتی نظر آررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اوپر پریشانیاں دین اسلام سے دوری کی وجہ سے ہیں ، دنیا کی ظلمتوں اور اندھیروں سے نکلنے کا واحد راستہ پیغمبر اسلام ۖکے دین میں ہے ، ہمیں اپنے ہر کام میں سیرت مصطفیۖ سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔

جاری کردہ
محمد عادل انصاری
ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن
0310-0202330