ملتان (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکا گیا، قوم ترقی کا راستہ روکنے والوں سے حساب لے رہی ہے، بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی بھی ایک حساب ہے۔
وزیراعظم نوازشریف خانیوال ملتان موٹروےسیکشن کاافتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہاکہ آمریت کا سلسلہ چلتا رہتا تو نہ جانے پاکستان آج کہاں کھڑا ہوتا ،99 میں ہماری حکومت ختم ہونے سے ترقی کا عمل رک گیا۔ پاکستان کی ترقی کا پہیہ جام کرنا بدترین سلوک ہے،موٹر وے کی تعمیر پر مخالفین نے تنقید کی،اکیس ارب میں موٹر وے بنی اور تنقید کرنے والوں نے کہا کہ حکومت 432 ارب روپے کھا گئی۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ موٹر وے کی تعمیر میں کسی کرپشن یا کک بیکس کی مثال نہیں ملتی ،فیصل آباد گوجرہ موٹر وے میں 4 ارب روپے کی بچت کی ۔گوجرہ سے شورکوٹ موٹر وے میں بھی بچت کی جارہی ہے ،خانیوال سے ملتان موٹر وے چار سے 6 رویہ کردی جائے گی ۔موٹر وے اور میٹرو نہیں بن رہے ، بجلی کے کارخانے بھی لگ رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہدہشتگردی کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوا ، جس سے معصوم افراد کی جانیں گئیں،معاملات کو ہرطرف خراب کردیا گیا ۔ہم نے دہشتگردی کیخلاف اٹل اور دلیرانہ فیصلہ کیا، دہشتگردی کیخلاف بھرپور مہم شروع کردی،پہلے کے مقابلے میں آج حالات زیادہ بہتر ہیں، کراچی کے حالات میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گنے کی امدادی قیمت 180 روپے فی من سے کم نہ کی جائے،گنے کے کاشتکار بھی اس سے کم رقم وصول نہ کریں،گنے کے کاشتکاروں کوان کاحق دیاجائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گوادر پورٹ پاکستان کے تمام پورٹ سے خوبصورت ہوگا۔چائنا پاک اکنامک کوریڈور میں بہت کام ہورہا ہے، لواری ٹنل اگلے سال مکمل ہوجائیگی، پاکستان بننے میں سب سے پہلے بنگال کے لوگوں نے لبیک کہا تھا۔