عوام کو سستی اور بنیادی صحت کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ ساجد احمد

MNA SAJID AHMED

MNA SAJID AHMED

کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے کہا کہ عوام کو سستی و معیاری اور بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا حلقہ انتخاب میں تمام سرکاری ہسپتالوں کو تمام تر طبی سہولیات سے آراستہ کرانے کے لئے اقدامات کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ ہسپتال کھوکھرآپار کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے میڈیکل سپرٹینڈنٹ سے ہسپتال کی کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کی اس موقع پر انہوں نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے معائنہ بھی کیا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ بتا یا کہ بلدیہ کورنگی اپنے زیر انتظام شعبہ صحت کو فعال بنا نے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے اس حوالے سے ضلع کورنگی میں قائم ہسپتالوں ،میٹرنٹی ہومز اور طبی مراکز کو تمام تر سہولتوں سے آراستہ کرکے عوام کو سستی اورفوری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا۔انہوں نے تمام غیر فعال طبی مراکز کو فعال بنا کر عوام کو سہولت پہنچائیں گے۔
میڈیا سیکریٹری