کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرکا کہنا ہے کہ عوام کی مدد سے ٹارگٹ کلرز ،بھتا خوروں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔
سینیٹر شاہی سید کی زیر قیادت پختون جرگے سے ملاقات میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپریشن کے مثبت نتائج کے ساتھ عوامی تعاون بھی بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری جرائم میں ملوث افراد کی اطلاع ہیلپ لائن 1101 پر دے رہے ہیں، آپریشن کے مثبت نتائج کے ساتھ عوامی تعاون بھی بڑھ رہاہے، پاکستان رینجرز کا آپریشن بلا تفریق ہے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔