ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) تحریک انصاف پنچاب کے کوآرڈی نیٹر چوہدری محمد سرور نے گلیانہ میں استقبالیہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آپ کی ایک فیملی ہے ۔آپ نے اس کو کامیاب کرنا ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمیں نا انصافی اور بد دیانتی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔68سالوں میں حکمرانوں نے پینے کے پانی تک فراہم نہیں کیا ۔یہ حکمران حکومت کرنے کے لائق نہیں ہیں ۔ہم غریب کو انصاف دیں گے ۔ہم انشاء اللہ ن لیگ کو شکست فاش دیں گے ۔انھوں نے کہا کہ حکمران نوشتہ دیور پڑھ لیں ان کے جانے کا وقت قریب ہے ۔چوہدری سرور نے کہا کہ جس طرح آپ نے میرا استقبال کیا ہے اب کوئی بھی جماعت پی ٹی آئی کو کامیابی سے نہیں روک سکتی ۔انھوں نے کہا کہ ق لیگ کا جس طرح گجرات سے صفایا ہو ا ہے اسی طرح ن لیگ کا بھی صفایا ہو گا ۔لوگ علاج معالجہ نہیں کروا سکتے ،ان کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ۔یہ ذمہ داری 20کروڑ عوام کی ہے ۔عمران خاں پاکستان میں پسماندگی کو دور کریں گے ۔غریبوں کا حق ان کو دیلیز پر پہنچائیں گے ۔اس موقع پر چوہدری لیاقت بھدر ۔سید نور الحسن شاہ ۔میجر (ر )خلیل الرحمن اعوان ۔افغل گوندل ۔چوہدری علیم الدین وڑائچ ۔اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
عمران خان کی بھر پور حمایت کی ۔چوہدری محمد سرور نے بعد ازاں نواحی گاوں بھوتہ میں بھی کنونشن سے خطاب کیا ۔اور کہا کہ حکمران 35سالوں سے حکومت پر قابض ہیں ۔اور انھوں نے عوام کے حقوق چھینے ہیں ۔چوہدری احمد ندیم گجر نے کہا کہ ہم نے اپنے زور بازو سے گجرات میں سیاست کی ہے ۔ق لیگ کو اس وقت خیر باد کہہ دیا تھا جب انھوں نے قبلہ ظہور الہی شہید کی بجائے بھٹو کے مزار کو بنا لیا تھا ۔چوہدری مختار ڈھل نے کہا کہ گزشتہ دنوں مجھے میرے مشن سے ہٹانے کے لئے میرے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مارا گیا ۔لیکن میں اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔جھوٹی ایف آئی آر میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ۔چوہدری علیم اللہ وڑائچ نے کہا کہ ہم نے گجرات کی سیاست کو تبدیل کر دیا ہے ۔اب کوئی ظالم گجرات میں ظلم نہیں کر سکے گا ۔بلکہ ہم اب صرف الیکشن کا انتظار کر رہے ہیں ۔جب الیکشن ہوں گے تو تمام لیگوں اور پی پی پی کو گجرات بھگا دیں گے ۔ چوہدری سرور نے پی ٹی آئی کے ٹائیگرز میں شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔