عوام بھوک اور بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہو رہی ہے، ندیم ممتاز

Peshawar

Peshawar

پشاور : چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنے اپنے حکمرانوں کا دفاع کرنے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ اس کے برعکس عوام بھوک اور بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہو رہی ہے، نام نہاد عوامی نماہندگان کی دھینگا مشتیوں نے اسمبلی ہالز کو مچھلی منڈی بنا کر رکھ دیا ہے۔

زندگی کے بنیادی مسائل کم ہونے کے بجائے روز بروز بڑھ رہے ہیں ۔جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گلیوں میں موجود سیوریج کا پانی جوہڑوں کا منظر پیش کررہا ہے یہ منتخب کردہ عوامی نمائندگان کی ہی نااہلی ہے۔

انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مستقبل پاکستان اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے اسی وجہ سے نام نہاد ،شعبدہ باز اور چور گلی سے آنے والے سیاستدان ہماری خدمت خلق کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں ،کبھی ہمارے پینا فلیکس اور بینرز اتروا لیے جاتے ہیں تو کہیں ہمارے کارکنوں اور عہدیدران کو دھمکایا جاتا ہے ،وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کے حوصلے پست کردیں گے میرا ان لوگوں کے نام یہ کھلا پیغام ہے کہ تم چاہے جتنی بھی سازشیں کرلو ہم حوصلہ ہارنے والوں میں سے نہیں ہیں، بلکہ تم ہمیں جتنا دبانے کی کوشش کرو گے مستقبل پاکستان اس سے زیادہ ابھر کر سامنے آئے گی۔