قوم آئی ڈی پیز، سیلاب متاثرین کی مقروض ہے، عید پر یاد رکھیں، پیر اعجاز ہاشمی

IDPs

IDPs

لاہور : جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ عیدالضحیٰ کے موقع پردہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ کے باعث شمالی وزیر ستان سے نقل مکانی کرنے والوں اور حالیہ سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والے متاثرین کو یاد رکھا جائے۔

جے یو پی میڈیا سیل کی طرف سے جاری عید پیغام میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ قوم آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی اوران کی مقروض ہے۔

ہمیں اپنے قرض کو ان کی دیکھ بھال کرکے اتارنا اہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر گھر بار اور کاروبار چھوڑ نے والے آئی ڈی پیز کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔جے یو پی کے مرکزی صدر نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔

انہوں نے کہا کہ عید کی حقیقی خوشیاں اسی وقت حاصل ہوں گی۔ جب پاکستان فرقہ واریت، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ سے نجا ت پالے گا۔