عوام مہنگائی کی نئی لہر کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے، آفتاب شیرپاو

Aftab Sherpao

Aftab Sherpao

پشاور (جیوڈیسک) پشاور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاو نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی نئی لہر کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ پشاور میں ذرائع کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آفتاب شیر پاو نے کہا کہ حکومت تمام فیصلے آئی ایم ایف کے دباو میں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قیام امن کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے۔

پے در پے دھماکوں کے باوجود وزیر اعظم کا پشاور کا درہ نہ کرنا قابل افسوس ہے۔ آفتاب شیرپاو کا کہنا تھا کہ 2014 خطے کے لئے اہم ہوگا۔ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق حکومت کو واضح حکمت عملی اپنانی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلقات بہتر ہونے تک افغانستان اور پاکستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ اس موقع پر پشاور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر عظمت حیات نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔