عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے: امیر علی سولنگی

Karachi

Karachi

کراچی : سولنگی سوشل فورم پاکستان کے چیئرمین امیر علی سولنگی نے کہا ہے کہ عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے کیونکہ حکمران عوام کی جان و مال کے تحفظ میں بری طرح سے ناکام ہو چکے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکامی کے بعد عوام نے قیام امن کیلئے فوجی عدالتوں سے امیدیں باندھ لی ہیں لیکن دو سال کی مدت میں دہشت گردی کا جڑ سے صفایا ناممکن ہے فوجی عدالتیں مستقل بنیاد پر قائم ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ عوام کو پورا بھروسہ ہے کہ فوجی عدالتیں بغیر کسی خوف و ڈر دہشت گردی کے مقدمات نمٹائیں گی۔