ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے عوام پر زور دیا کہ اپنے اپنے محلوں اور علاقوں میں شرپسند اور انتہا پسند عناصر پر نظر رکھیں اور ان کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر انتظامیہ کو دیں۔
ایم کیو ایم کے مرکز نائین زیرو پر مختلف تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ ملک کی تازہ ترین صورتحال سے عوام کو آگاہ رکھیں اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔
انہوں نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ مکان فروخت کرتے یا کرایہ پر دیتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ مکان انتہاءپسند عناصر کے ہاتھوں میں نہ چلا جائے۔