عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیلنے کا خواب کبھی پوار نہیں ہو گا۔نشاط ضیاء قادری
Posted on February 15, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے ابتر صورتحال پر محکمانہ کار کردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عوامی مسائل مسلسل نظر انداز کررہا ہے جس کی وجہ سے علاقائی سطح پر سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے سڑکیں گندے پانی کا جوہڑ کی شکل اختیار کرچکے ہیں علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکمرانوں کا رویہ مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکمراں عوام کو لاورث نہ سمجھیں جب تک حق پرست نمائندے موجود ہیں شہر کو کھنڈرا اور عوامی مسائل کے دلدل میں دھکیلنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے عوام کو درپیش فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے شکایات کا جائزے لیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے سیوریج کے ابتر صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران کو طلب کرکے عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ فراہمی و نکاسی آب عوام کی اولین ضروریات ہیں اس حوالے سے علاقائی سطح پر مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکمے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لاکر عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے مسائل کو حل کریں دورے کے موقع پر شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات کی۔
اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلا تے ہوئے کہاکہ اپنے حلقے کے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے اور علاقائی ترقی کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اور فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے شب ور ز مصروف ہیں اور انشا اللہ عوام کو مسائل سے نجات اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا نے کے لئے ہر سطح پر اقدامات کرینگے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com