عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں نہ کہ برق آپریشن شروع کریں

Karachi

Karachi

کراچی : بہت بہت مبارک ہو آپ سب کو کہ کے الیکٹرک کا برق آپریشن غریبوں پر جاری ہے۔ عوام لوڈ شیڈنگ برداشت کریں، عوام بلوں کی زیادتی برداشت کریں، عوام ایوریج بلنگ برداشت کریں اور بل نہ بھریں تو مجرم اور یہ برق آپریشن شروع کردیں۔

اگر غلطی سے بل بھر دیں تو بل جوں کا توں ہی رہتا ہے۔کے الیکٹرک کے آفس کے چکر لگا لگا کر عوام کو چکر آ جاتے ہیں۔سب سے پہلے تو آپ صحافی حضرات یہ لکھو کہ یہ جو کے الیکٹرک کے ڈیجیٹل میٹرز ہیں یہ میٹرز نہیں ہیں 10گھوڑوں کے پاور والی موٹر ہے اُس کو نارمل کریں۔

عوام پر اضافی بلنگ بند کریں۔عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں نہ کہ برق آپریشن شروع کریں۔ عوام بجلی چوری کی طرف جب جاتے ہیں جب بل اُن کی پہنچ سے دور ہو جاتا ہے اُس کی وجوہات یہی ہیں جو بیان کی ہیں میں نے اب آپ لوگ اس خبر کو چھاپیں۔کے الیکٹرک بھی دوسرے مافیاز کی طرح مافیا بنتا جا رہا ہے اور انت کو زوال ہوتا ہے۔