مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ہم عوام کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، کھیل کے گرائونڈ آباد، ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کریں گے، ہم ایسے کام کریں گے جو 70 سالوں میں نہیں ہو سکے، قائدین کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرف سے سی پیک جیسے منصوبوں نے ملک وکو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
حلقہ کے نوجوانوں کیلئے نوکریوں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندر حیات خاں نے نواحی گائوں گرین کوٹ میں چیئرمین یونین کونسل آبراہیم آباد چوہدری کاشف نیاز کے ڈیرے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری کاشف نیاز کی طرف سے کیا گیا۔
شاندار استقبال کبھی فراموش نہیں کر سکتے، ایم پی اے ملک احمد سعید خاں ، ضلعی وائس چیئرمین ملک اعجاز احمد خاں، چوہدری کاشف نیاز خاں چیئرمین یونین کونسل آبراہیم آباد ، چوہدری اختر علی چیئرمین یونین کونسل سرہالی کلاں، بابو اصغر ڈوگر، جمال یوسف، طارق خاں، قاری حافظ مدثر ودیگر مقررین نے کہا کہ عوام کے جائز مسائل کو حل کروانے کیلئے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، چوہدری کاشف نیاز کے خاندان نے ہمیشہ حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، چوہدری کاشف نیاز نے کہا کہ ڈیرہ بنانے کا مقصد عوامی خدمت کو بہتر انداز میں کرنا ہے، یونین کونسل آبراہیم آباد مسائل کا گڑھ بن چکی ہیں، ہم ضلعی چیئرمین رانا سکندر حیات خاں سے یونین کونسل کے بنیادی مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126