مظفر آباد (جیوڈیسک) خواتین پارلیمنٹیرین کی کشمیر کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب کو متنازعہ بنانے کے لئے کسی جج کے پاس نہیں جائیں گے اور لوگ این اے 122 کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا انتطار کریں۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ وہ جس منصب پر بھیٹے ہیں اس کی عزت ان کے لئے سب سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے واضع کیا کہ ان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اسپکر ایاز صادق نے مزید کہا کہ موجودہ منصب انہیں دیگر ساست دانوں کی طرح گفتگو کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے حلقہ انتخاب این اے 122 کے حوالے سے فرانزک رپورٹ کے بارے میں نادرا ہی بہتر بتا سکتا ہے عمران خان نہیں۔