کالا باغ (جیوڈیسک) دریائے سندھ سے آج مزید 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد گزشتہ پچیس روز میں دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے جناح بیراج پر دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ لاشیں خیبر پختونخواہ کے علاقوں صوابی، مردان، نوشہرہ، اکوڑہ خٹک اور ضلع اٹک کے علاقوں سے دریائے سندھ میں تیرتی ہوئی آتی ہیں اور جناح بیراج کالا باغ پر آ کے رک جاتی ہیں۔
گزشتہ روز 3 بوری بند لاشیں اور آج پھر 2 لاشیں برآمد ہوئیں۔ پچیس دن کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کالا باغ منتقل کر دیا گیا ہے۔
اب تک ملنے والی 20 لاشوں میں سے 2 کی شناخت ہو سکی ہے جن میں سے ایک کی شناخت مجتبیٰ نام سے ہوئی اور دوسری لاش کی شناخت شریف حسین کے نام سے ہوئی ہے۔