عوام کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے پولیس اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل ہے
Posted on October 23, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : عوام کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے پولیس اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل ہے عوامی شعور کی آگہی سے ہی معاشرے میں بہتری لائی جا سکتی ہے اس میں میڈیا کا رول بھی اہمیت کا حا مل ہے ان خیا لا ت کااظہار ایس ایس پی چوہدری غلام اکبر نے اپنے آفس میں میڈ یا کے نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات میں چارج سنبھالنے کے بعد دو ماہ کے عر صے کی کارکردگی اور کئے جانے والے اقدامات پر بریفینگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئی جی آزادکشمیر کی واضح ہدا یت کی رو شنی میں آئند ہ امن کمیٹیو ں کے زریعے علاقے میں بہتری لا نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے ضلع بھر میں پولیس کی طر ف سے کئے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے مختلف جرا ئم کے 144مقدمات در ج ہو ئے ناجائز اسلحہ ،منشیات ،اشتہاری وعدالتی ملزمان کی گرفتاری ،ڈکیتی قتل ،غنڈ ہ ایکٹ اور ٹریفک کے حوالے سے کارروائی شامل ہے اپنے عرصہ تعینا تی دو ماہ دوران 1کلاشنکو ف ،7mmدو ،30بو ر پسٹل 5عدد،بندوق 12بور 1عدد،کا رتوس ،گولیاں ،میگزین شامل ہیں منشیا ت کی برآمد کے دورا ن 1035بوتل مختلف برا نڈ کی شراب شامل ہے اسی عر صہ میں 46جرا ئم پیشہ افراد کی گرفتا ری عمل میں لا ئی گئی۔
جن میں قتل کا 1،ڈکیتی کے2،را ہز نی کی3اور دیگر جرائم میں مطلوب 40جرا ئم پیشہ ملز ما ن کی گر فتا ری عمل میں لا ئی گئی جبکہ ڈکیتی کے 31لا کھ 12ہزا ر700رو پے میں سے تھا نہ بر نا لہ میں 2لا کھ23ہزا ر برآمد کئے تھا نہ بھمبر سے 13لا کھ90ہزا ر کی چو ری بر آمد کی گئی اسی طر ح تھا نہ چو کی سے 5 لاکھ 14ہزا ر کی برآمد گی ہو گئی
ہے انسدادی کا رروا ئی کے دو را ن 52مقدما ت در ج ہو ئے 231افرا د کی گر فتا ری کی گئی آوارہ گر دی میں 42 افراد کے خلا ف کا رروا ئی کی گئی جبکہ دیگر مختلف جرائم میں ملوث50افراد کے خلا ف12مقدمات درج ہوئے اس طر ح کا فی حد تک جرا ئم میں کمی واقع ہو ئی ہے۔
ٹر یفک کے حوا لے سے ذکر کر تے ہو ئے انہو ں نے بتا یا کہ 15لا کھ 25ہزار جر ما نے کر نے کے علا وہ 1165گا ڑیا ں ضبط کی گئی انہو ں نے کہا کہ پو لیس کی کم نفر ی کے با وجو د ضلع بھمبر میں 11انٹر ی پوا ئنٹ پر جرا ئم پیشہ افراد کی نقل وحر کت پر کڑ ی نظر رکھی جا رہی ہے اور اس حوا لے سے مزید پو لیس نفر ی ملنے پر انٹر ی پو ائنٹ قا ئم کئے جا ئیں گے جس سے ضلع بھمبر کے ملحقہ علاقو ں کھا ریا ں ،گجرا ت اور جہلم سے آنے وا لے ایسے افرا د کی رو ک تھام کو ممکن بنا یا جا ئے گا۔
اس موقع پر انہو ں نے بتا یا کہ ٹر یفک پو لیس کے ساتھ بھر پو ر تعاون کر یں تا کہ ٹر یفک حا دثا ت میں کمی آئے انہو ں نے کہا کہ آئند ہ کم سن ڈرائیونگ کر نے والو ں ،کا لے شیشے کا استعما ل کر نے ،بغیر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ استعما ل نہ کر نے والو ں کے خلا ف کا رروا ئی کی جا ئے گی انہو ں نے مز ید کہا کہ مسا جد میں کھلی کچہر یو ں کے رزیعے عوا می مسا ئل کو معلو م کر نے اور تجا ویز کے لئے مہم جا رہی ہے غیر ریا ستی لو گو ں کی رجسٹر یشن کے بارے میں اعداد و شما ر اکٹھے کئے جا رہے ہیں آخر میں انہو ں نے کہا کہ محفو ظ بھمبر بنا نے کے لئے عوامی تعاون اہم کر دار ادا کر سکتا ہے۔
جس میں میڈ یا کا کر دار بھی قابل ستائش ہونا چاہئے تا کہ بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں انہوں نے عیدالقربان کے موقع پر پولیس کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے جا نے اور آئند ہ محر م الحرام کے دورا ن پو لیس کے الر ٹ ہو نے کے با رے میں آگا ہ کیا اس موقع پر پی ڈی ایس پی راجہ محمد اشفاق اور ایس ایچ او سٹی چو ہدر ی اظہراقبا ل بھی مو جو د تھے۔